ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ جہلم کا اجلاس، میڈیکل سٹورز کے 12 کیسز کی سماعت کی گئی

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے تحت اجلاس میں میڈیکل سٹورز کے 12کیسز کی سماعت کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے جعلی ، بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس کرنیوالے میڈیکل سٹور مالکان اور عطائیوں کے خلاف 2کیس پراسکیوشن کیلئے ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری دیدی ہے ، جبکہ ادویات کی فروخت کا کاروبار کرنیوالے 4ا فراد کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے ،جبکہ کچھ کیس آیندہ اجلاس کے لئے ملتوی کیے گئے ۔

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرو ل بورڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین محمد سیف انور جپہ منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سیکرٹری بورڈبرخونہ حمید،تمام تحصیلوں سے ڈرگ انسپکٹرز اور کیمسٹ ایسویسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹر ز کو ہدایت کی کہ عطائیوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے کسی بھی عطائی کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.