جہلم

ضلع جہلم میں اسٹام فروشوں کی طرف سے من مانیاں جاری، شہری رل گئے

جہلم: ضلع جہلم میں اسٹام فروشوں کی طرف سے من مانیاں جاری، ضلع کچہری جہلم کے اشٹام فروش کسی قاعدے قانون کے پابند نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی ضلع کچہری میں 100 روپے سے کم مالیت کے اشٹام دستیاب نہیں اور 100 روپے والا اشٹام بھی اپنی اصل قیمت سے ڈیڑھ گنا اضافی نرخوں میں مل رہاہے ، شہریوں کی باز پرس پر معقول سا جواب دینے کی بجائے اسے گالیوں اور دھکوں سے نوازا جاتا ہے ، قابل افسوس امر یہ ہے کہ اشٹام فروشوں کی طرف سے گاہکوں کو سرکاری دفاتر سے ہی ریفر کیاجاتاہے۔

ڈی پی او یا ڈی سی دفتر میں کسی بھی مقصد کے لئے بیان حلفی جمع کروانے والے سائل سے مخصوص اشٹام فروش سے اشٹام پرنٹ نکلواکر لانے کا کہہ دیا جاتا ہے اور جب اشٹام فروش کے پاس جاتے ہیں تو وہ اپنی مرضی کے نرخ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ آنے والے کو بے عزت کرنے کا فریضہ بھی بڑی نخوت اور گھمنڈ کے ساتھ ادا کرتا ہے ، یوں لگتا ہے جیسے ضلع جہلم کے ڈی پی او اور ڈی سی دفتر کے ذمہ دار اہلکار اشٹام فروش کی اس ناجائز منافع خوری سے ناآشنا ہیں۔

شہری حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ اگر مذکورہ اشٹام فروش قانون نافذ کرنے والے اداروں سے زیادہ طاقتور نہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button