جہلم

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز اپنے سنٹرز پر کام میں تیزی لائیں۔ عبدالستار عیسانی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزیشن کے بعد اجراء فرد، انتقالات اور رجسٹریوں کیلئے تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اپنے سنٹرز پر کام میں تیزی لائیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحصیل جہلم میں موجود اراضی ریکارڈ سینٹر میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے مقاصد سے سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جہلم ضیغم نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

انکا کہنا تھا کہ اراضی ریکارڈ سینٹرز کا مقصد اراضی ریکارڈ کو روزانہ کی بنیادوں پر اپ ڈیٹ رکھنے اور اس سے منسلک تمام تر عوامی مسائل کا ازالہ کرنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button