جہلم میں نامعلوم چور طلائی زیورات، نقدی اور دیگر اشیاء لے اڑے

0

جہلم: چورطلائی زیورات، نقدی لے اڑے، فائرنگ سے خوف وہراس، گھر کے باہر نامعلوم افراد گلی میں کھڑے تھے دیکھ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، 9 تولے طلائی زیورات ، نقدی رقم مبلغ 8000/-روپے، ATMکارڈ ، شناختی کارڈلے گئے ، تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم چوروں اور فائرنگ کرنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چن حسین ساکن بھوندنہ گکھڑاں تحصیل و ضلع جہلم نے تھانہ صدر کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ رات ہم گھر میں سوئے ہوئے تھے رات کو ڈیڑھ بجے میں اٹھا تو دیکھاکہ سامان والی الماریاں اور سیف کھلی ہوئی تھی ۔

کوئی نامعلوم چور ہمارے گھر سے سامان چوری کرکے لے گیا ہے۔ گھر سے باہر نکل کر دیکھاکہ 3کس نامعلوم افراد گلی میں کھڑے تھے جو ہمیں دیکھ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پڑتال سامان کرنے پر 9تولے طلائی زیورات ، نقدی رقم مبلغ 8000/-روپے، ATMکارڈ ، شناختی کارڈ، 4عدد ان سلے سوٹ غائب تھے۔تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.