پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں پیرکھارا دربار پر سلام کیلئے آنے والی ایک اور خاتون سے 4 افراد کی اجتماعی زیادتی

پنڈدادنخان میں پیرکھارا دربار پر سلام کیلئے آنے والی ایک اور خاتون سے 4 افراد کی اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دربار پیر کھارا شریف پر سلام کیلئے آنے والی خاتون کو چار اوباش لڑکوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون کے ساتھ آنے والے مرد کو باندھ کر اوباش لڑکے باری باری زیادتی کرتے رہے، متاثرہ خاتون خانہ بدوش سے بتائی جاتی ہے۔

افسوسناک واقعہ دن کے وقت پیش آیا ، پولیس چوکی بوچھال کلاں نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں اوباش لڑکوں کو مقامی افراد کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ چند دنوں کے اندد درباروں پر سلام کیلئے آنے والی عورتیں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔

سماجی حلقوں نے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button