جہلم

آل پاکستان مسلم لیگ کی ضلعی قیادت نے نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کر دیا

جہلم: آل پاکستان مسلم لیگ کی ضلعی قیادت نے نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کردیا ، غیر قانونی اور غیر فطری حلقہ بندیوں کو قطعاً تسلیم نہیں کریں گے ، یہ تقسیم صرف مسلم لیگ ن کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شاہد کمال مرزا نے اخبار نوسیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کلی طور پر دھاندلی کی ایک منظم ساز ش ہے ، مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کو ایک سیاسی ادارہ بنا دیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ الیکشن سے قبل ہی بدترین شکست سے چور چو ر ہو چکی ہے ، اب اپنے وجود کو قائم رکھنے اور دھاندلی کے بل بوتے پر حصول ِ اقتدار کی خاطر ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ، جس کی ایک مثال نااہل لیڈر کو پارٹی کا سربراہ مقرر کرنے کے لئے قانون سازی کی گئی تھی جو خود ان کے گلے کی ہڈی بن گئی۔

اس موقع پر خواتین ونگ کی صدر سعیدہ مہناز نے کہا کہ ہم یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بلکہ ہم بھرپور طریقے سے اعتراضات داخل کروائیں گے۔ وکلاء ونگ اور پارٹی کے دیگر عہدیدار موجودہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہم بہت جلد الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے۔ہماری کوشش ہے کہ جہلم کی حلقہ بندیاں منصفانہ اور فطری ہوں ہم ایسی تقسیم کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے جس کا مقصد دھاندلی ہو۔

اس موقع پر لائر ونگ ، خواتین ونگ سمیت اے پی ایم ایل کے ضلعی عہدیداران و کارکن موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button