ڈومیلی

ضلع بھر کی طرح بڑاگواہ اور گردونواح میں بھی ہائی سکولز اور کالجزکھل گئے

ڈومیلی: پنجاب بھرکی طرح ضلع جہلم میں بھی سکولز کالجز کھل گئے، اسی طرح بڑاگواہ، پدھری، نگیال، جنڈالہ، ڈومیلی، بنگیال، مغل آباد میس قائم گورنمنٹ ہائی سکولز اور رسولپورکالج بھی کھل گئے ہیں۔

سکولز میں نویں اور دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کی کلاسسز شروع کی گئی ہیں۔ایس او پیز پر بچوں کو اساتذہ اکرام مکمل طور پر عملدرآمد کرانے میں مصروف ہیں۔

مین گیٹ کے باہرزبھی نشانات بھی لگائے گئے ہیں۔تمام بچوں کا ٹمپریچر گیٹ پر چیک کرکے اور سینیٹائیزر کے استعمال کو یقینی بنایاگیا۔تمام طلباء و طالبات اور اساتذہ اکرام نے بھی ماسک پہنے دیکھائی دیتے ہیں۔

کوروناوائرس اورڈینگی وائرس کے حوالے سے تمام نجی و سرکاری سکولز کالجز میں احتیاطی تدابیر کے پینافلیکس بھی لگائے گئے ہیں۔غیرمتعلقہ افراداور بچوں کے والدین کا سکول میں داخلہ بھی بند ہے۔تمام کلاس رومز میں کلورین ملا اسپرے بھی کیاگیا۔

اساتذہ اکرام نے بچوں کے سکول پہنچنے پر شاندار استقبال بھی کیا، ان کی ترقی اور کوروناوائرس کے مکمل خاتمہ کیلئے دعاکی گئی۔

ہیڈماسٹر محمدرشید گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ نے کہاکہ گورنمنٹ کی جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل کرارہے ہیں۔تمام بچے اور اساتذہ اکرام ماسک پہن کرآرہے ہیں۔مین گیٹ پرسب کا ٹمپریچرچیک کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button