جہلم

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا، 300 لیٹر ناقص دودھ تلف

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا،جہلم سمیت مختلف شہروں کے داخلی راستوں پر علی الصبح ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی300 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا۔

جہلم میں داخل ہونے والی 26گاڑیوں کو چیک کیا، جس میں سے6 گاڑیوں میں موجود 300 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا۔ ناکے روہتاس روڈ اور جی ٹی روڈ پر لگائے گئے۔ علی الصبح ناکے لگانے کا مقصد عام صارفین تک ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

کھلے دودھ کے ساتھ ساتھ ڈبے والے دودھ کے بھی باقاعدگی سے ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔دودھ میں ملاوٹ پر قابو پانے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر پاسچرازیشن پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔جدید ممالک میں کھلے دودھ کی فروخت کی اجازت نہیں، صرف بوتل میں بند پاسچرائزد دودھ ملتا ہے۔کھلے دودھ کی مسلسل چیکنگ کے لیے سرپرائز کاروائیوں کی تعداد بڑھائی جائے گئی۔

مزید کاروائیوں میں محمدی چوک جہلم میں موجود الغوثیہ نا ن شاپ کو صفائی اور حفظان صحت کے نا قص انتظامات،ملازمین کا ہیر نیٹ اور اپرن کے بغیر کام کرنے، ملازمین کا کلائی بند پہن کر کام کرنے،گوندھے ہوئے آٹے کو ڈھانپ کے نہ رکھنے،انسکٹ کلر کی عدم موجوجودگی ، مصالہ جات کے ڈبوں میں حشرات کی موجود گی اورملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر کام کرنے کی بنا پر 2000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button