جہلم

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ راؤ پرویز اختر

جہلم: محکمہ بہبود آبادی جہلم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم ر اؤ پرویز اخترکی زیر صدارت کمیٹی روم ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں منعقد ہوا۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ جہلم، محمد معروف چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن جہلم، ڈاکٹر امتیاز ڈار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی۔آر۔ایم۔ این۔ س۔ایچ جہلم اور دیگر سرکاری محکموں کے آفیسرز نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم بابر ظہیر نے شرکاء کو محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی بارے بریفنگ دی جس میں خاندانی منصوبہ بندی اور ماں بچے کی صحت کے بارے میں کی گئی مختلف تقاریب اور مانع حمل ادویات اور دیگر طریقوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

ڈی سی جہلم ر اؤ پرویز اختر نے محکمہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لئے تمام محکموں کو بھی مربوط لائحہ عمل کے تحت تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علماء کرام معاشرے میں اس حوالہ سے اپنے اثرو رسوخ کو مثبت تبدیلی کے لئے استعمال کرتے ہوئے معاشرتی تبدیلی کے عمل کو تیز کرسکتے ہیں اس لئے محکمہ بہبود آبادی جہلم علماء کرام کے ساتھ مل کر خصوصی آگاہی سیشنز کا انعقاد کرے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button