پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
دینہاہم خبریں

کورونا کو شکست دینے کیلئے حاجی شہباز حسین اور چوہدری فوق شیر باز نے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

دینہ: کورونا کو شکست دینے کے لیے حاجی شہباز حسین سابق وفاقی وزیر اور چوہدری فوق شیر باز نے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ،دینہ کے مخیر حضرات عملی طور پر میدان میں آ گئے ،ڈاکٹر اویس خٹک کو پانچ تھرمو گن مشینیں اور 55حفاظتی سوٹ دے دئیے گئے ،اہلیان علاقہ کی طرف سے کمیٹی کے تمام ممبران سمیت لدھڑ خاندان کی مشکل گھڑی میں کاوشوں کو سراہا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام اورمشکل کی اس گھڑی میں سابق وفاقی وزیر حاجی شہباز حسین اور چوہدری فوق شیر باز نے سینئر ڈاکٹر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ ڈاکٹر اویس خٹک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کی معاونت چوہدری حاجی شہباز حسین اور چوہدری فوق شیر باز کریں گے ۔

ادھر دینہ کے مخیر حضرات عملی طور پر میدان میں آ گئے، معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری انور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ،کمیٹی میں دینہ شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات میں چوہدری ضمیر ،خان افتخار ،حاجی ادریز اختر ،امجد محمود سیٹھی ،چوہدری ندیم اشرف ،افتخار مغل،،فیصل مراد ،جمیل نظامی،فرید قریشی اور شوکت گوندل شامل ہیں ان کی جانب سے سینئر ڈاکٹر اویش خٹک کو پانچ تھرمو مشین جن کی مالیت تقریبا ایک لاکھ روپے اور تریبا 40ہزار مالیت کا حفاظتی یونیفارم پیراشوٹ لیکر دے دیا گیا ۔

اہلیان علاقہ نے مشکل کی اس گھڑی میں لدھڑ خاندان اور دینہ کی مخیر حضرات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سب کو توفیق دیکہ مشکل کی اس گھڑی میں سب مل کر مقابلہ کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close