جہلماہم خبریں

جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد متاثر، 2 لاکھ 30 ہزار شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی

جہلم: ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 2 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، جہلم میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.92 ہے۔

اس وقت جہلم میں 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 104011 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2378 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اب تک کل 2303 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

ورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 42447 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 897 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.19 ہے۔

جہلم میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 2864 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 229910 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button