پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر، خاتون جاں بحق

0

پنڈ دادنخان: نواحی علاقہ ڈھنگوال کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی موضع شاکر پور کا رہاشی فضل الرحمان اپنی والدہ پروین اختر کے ہمراہ جا رہا تھا کہ موضع ڈھنگوال کے قریب ایک دوسرے موٹر سے ٹکرا گیا۔

حادثہ کے نتیجہ میں سے پروین اختر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس چوکی انچارج محمد عثمان اور ریسکیو 1122 بھی موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو 1122 نے خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.