پنڈدادنخان میں حیدری ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام معذور بچوں کے لئے سکول کا افتتاح

0

پنڈدادنخان میں حیدری ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام معذور بچوں کے لئے سکول کا افتتاح، اہل علاقہ کا سکول کے ایم ڈی منتظر حیدری کو خراج تحسین اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کی معروف شخصیت منتظر حیدری نے اپنی مدد آپ کے تحت گونگے بہروں کے علاوہ معذور بچے بچیوں کے لئے حیدری ویلفیئر ٹرسٹ کے نام سے تعلیمی ادارے کا افتتاح کردیا ہے۔

ادارہ کے ایم ڈی منتظر حیدری نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میری اپنی ایک بیٹی معذور ہے جو کہ قوت سماعت سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ بول بھی نہیں سکتی جسے میں نے مختلف سکولوں میں داخل کروایا لیکن کوئی خاطر خواہ سہولت نہ ہونے کے سبب میں خود سکول بنانے کا ارادہ کیا اور حیدری ویلفیئر ٹرسٹ کے نام سے ایک سکول کا افتتاح کردیا ہے جس میں اک درجن کے قریب معذور بچے اور بچیاں تعلیم کے زیور سے مستفید ہو رہے ہیں جنیں ادارہ کی طرف سے بالکل مفت تعلیم دی جارہی ہے حتیٰ کہ کتابوں کے اخراجات میں ادارہ برداشت کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مڈل تک بچے بچیوں کو تعلیم دے کر مختلف کورسز کروائیں گے جن میں کمپیوٹر کورس۔اے سی ٹیکنیشن۔الیکٹریشن۔ پلمبر۔ آٹو الیکٹریشن۔کار پینٹر جبکہ بچیوں کو مزید سلائی کڑھائی اور بیو ٹیشن کے کورس کروائے جائیں گے معذور بچوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے آپ کو کسی سے کم تر نہ سمجھتے ہوئے معاشرے میں اپنا ایک مقام پیدا کریں اور بہترین زندگی گزار سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبہ وطا لبات ٹرانسپورٹ کی وجہ سے دشواری کا سامنہ ہے جس کے لئے ہم حکومت پنجاب سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ دور دراز دیہاتوں کے رہنے والے غریبوں کے بچے بھی تعلیم کے زیور سے مستفید ہو سکیں تاہم علاقہ کے عوام نے منتظر حیدری کو معذور بچوں کے لئے سکول کے افتتاح پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.