جہلم

دریائے جہلم پر سیلاب سے بچاؤ کیلئے حفاظتی بند کے ساتھ بلدیہ نے پورے شہر کی گندگی پھینکنا معمول بنا لیا

جہلم: دریائے جہلم پر سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی بند کے ساتھ میونسپل کمیٹی کے سینٹری سٹاف نے پورے شہر کی گندگی پھینکنا معمول بنا لیا،جبکہ دریا کے کنارے بسنے والے باغ محلہ کے باسی اس ضمن میں پریشان ہیں،حیران کن بات یہ ہے کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی مرزا راشد ندیم جرال کا تعلق بھی اسی محلہ سے ہے۔

ان خیالات کااظہار احمد محمود ،طارق نسیم بٹ،عمر بٹ،محمد افضل،یوسف شاہ اور دیگر نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو اس ضمن میں اپنا کردارادا کر کے لوگوں کو بیماریوں سے بچانا ہوگا کیونکہ جب سے ڈپٹی کمشنر نے شہر میں صفائی کے انتظامات درست کروائے ہیں جس کی وجہ سے سینٹری سٹاف شہر کے تمام فلتھ ڈپووں سے گندگی نکال کر حفاظتی بند کے ساتھ پھینک دیتا ہے باغ محلہ ،شمالی محلہ ،محلہ سلیمان پارس اور تحصیل آفس میں مقیم تمام رہائش پذیر لوگ اس گندگی کی بوکی وجہ سے بیمار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگ میونسپل کمیٹی میں جا کر اپنی شکایات ریکارڈ کروا رہے ہیں جبکہ سینٹری سٹاف کا ان لوگوں کے ساتھ رویہ تو درست ہے لیکن وہ یہ کہتے ہیں کہ یہ گندگی ہم کہاں پھینکیں۔ جس کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کو عوام کو بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔جبکہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی بند کے نیچے پانی کے بڑے پائپ لگا کر نکاسی آب کے انتظامات کو بھی بہتر کرنا ہوگا تاکہ شہر سے جانے والا پانی دریا میں داخل ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button