دینہاہم خبریں

دینہ میں سنگدل ماں نے سگی بیٹی 50 ہزار روپے میں بیچ ڈالی

دینہ کے نواحی علاقہ کی رہائشی سنگدل ماں نے مبینہ طور پر 4 دن کی سگی بیٹی کو فروخت کر دیا، بچی کے دادا نے بیٹی کی بازیابی کیلئے ڈی پی او جہلم کو تحریری درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں تھانہ منگلا کے علاقہ ڈھوک اعوان کے رہائشی قیصر محمود کی بیوی حاجرہ امین نے پیسوں کے لالچ میں مبینہ طور پر 4 دن کی اپنی سگی بیٹی فروخت کر دی، بچی کو مبینہ طور پر 50 ہزار میں فروخت کیاگیا۔
مبینہ طور پر فروخت ہونے والی بچے کے والد قیصر محمود نے الزام عائد کیا کہ میری پھوپھی نے بیوی کو پیسے کا لالچ دیا اور بچی کو بااثر شخص کے ہاں بچی فروخت کیا ہے۔
بچی کے دادا مزمل نے ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کو بچی کی بازیابی کیلئے تحریری درخواست دے دی، ڈی پی او نے انصاف کی یقین دہانی کروا دی۔
ترجمان جہلم پولیس نے جہلم اپڈیٹس کو بتایا کہ درخواست پر جلد کارروائی کر کے انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button