
سوہاوہ: حلقہ پی پی 25 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری اتوار کو بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن کے لئے حلقہ پی پی پچیس کے لئے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا، تحصیل ریٹرننگ آفیسر سوہاوہ سید نصیر عباس کے دفتر میں ن لیگ کے سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد ، تحریک لببیک پاکستان سے پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری ، احمد گلفرازنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
پیپلز پارٹی سے مرزا عبدالغفار جبکہ ن لیگ میں دھڑے بندی کی وجہ سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے مہرمحمد فیاض ، راجہ غلام کیانی ، راجہ سفیر اکبر، راجہ آصف کیانی جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے بشارت حسین وحید نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔