دینہ

گورنمنٹ پرائمری سکول سید حسین کا رزلٹ 80 فیصد رہا

دینہ: گورنمنٹ پرائمری سکول سید حسین کا رزلٹ 80فیصد رہا ، مفت کتابیں مفت تعلیم ،ٹیچرز کی محنت اور مسلم ہینڈز کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

گزشتہ روز تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں سید حسین کے گورنمنٹ پرائمری سکول کا رزلٹ شاندار رہا ، اور اہل علاقہ نے معززین علاقہ اور والدین نے ٹیچرز کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم ہینڈز کے تعاون سے سکولز رواں دواں ہیں، سید حسین گاؤں کے بچوں نے 80فیصد رزلٹ دیا ہے۔

اہل علاقہ نے ان کی قابلیت پر اس سکول کے سربراہان ٹیچرز کی کاوشوں کو سراہا ہے ، اور مبارکباد دی ہے اور اہلیان علاقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر ادارہ اسی طرح دن رات محنت اور لگن سے کام کرتا رہا اور نمایاں کارکردگی کا حامل رہا تو مزید ترقی اور اب گریڈیشن بھی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button