ضلع جہلم میں حکومتی چشم پوشی سے ترقیاتی کام بند، عوام بنیادی مسائل کا شکار، بیشتر سڑکیں بھی تباہی کا شکار

0

جہلم: ضلع بھر میں حکومتی چشم پوشی سے ترقیاتی کام بند، عوام بنیادی مسائل کا شکار ، بیشتر سڑکیں بھی تباہی کا شکار ، اہلیان ضلع جہلم کا حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و مضافاتی علاقوں میں جاری مختلف ترقیاتی کام پی ٹی آئی کی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد بند ہو گئے ہیں ، ترقیاتی کام بند ہونے کیوجہ سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

ترقیاتی کام بند ہونے سے کروڑوں روپے سے شروع ہونے والے منصوبے تباہی کا شکار ہو گئے ہیں اور منصوبوں پر خرچ ہونے والے اربوں روپے بھی ضائع ہونے کا خدشہ لاحق ہے ، حکومت کرپشن روکنے کی بجائے ترقیاتی کاموں کو روک رہی ہے ، ان حالات میں مسائل میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔جہلم میں نصب درجن سے زائد ترقیاتی کام التواء کا شکار ہو چکے۔

دوسری جانب ضلعی حکومت سمیت جہلم سے تعلق رکھنے والی حکومتی سیاسی شخصیات بھی ان منصوبوں سے لا تعلق اختیار کر چکی ہیں ، جس سے نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے بلکہ اس سے شہریوں کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

اندرون شہر سمیت ضلع بھر کی سڑکیں بھی کھنڈرات کی منظر کشی کر رہی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.