جہلم

جہلم میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، کاروبار زندگی مفلوج، شہری پریشان

جہلم: شہر کے شہریوںنے شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بجلی و گیس کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے تجارتی مراکز سمیت گھریلو زندگی بھی متاثر ہو رہی ہیں، شہری پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ اوپر سے بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے انکا بھرکس نکال دیا ہے۔

شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئیے کہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کرے اور ایسے افراد کو بے نقاب کیا جائے جو حکومتی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں بجلی و گیس آج کے دور کی بنیادی ضرورت ہے جس کا شہریوں سے ٹیکس کی مد میں بھاری معاوضہ وصول کیاجاتا ہے ، لیکن اس کے متبادل اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button