دینہ میں آئل اور گیس کے ٹینکرز میں تصادم، ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی

0

دینہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، آئل اور گیس کے ٹینکرز میں تصادم کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ،زخمی کو ٹینکر کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ، آئل اور گیس ٹینکر لیکیج نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تباہی سے بچ گئے،امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر آئل ٹینکر پیٹرول ڈلوانے کے بعد پیٹرول پمپ سے باہر نکل رہا تھا کہ راولپنڈی سے لاہور جانے والے تیز رفتار گیس سے بھرے ٹینکر سے جا ٹکرایا ،حادثہ اتنا شدید تھا کہ تصادم کی آواز دور تک سنائی دی گئی۔

تصادم میں گیس ٹینکر کا ڈرائیور خالد خان ولد مہران خان سکنہ اٹک موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ بیٹھا ہیلپر لیاقت ولد کریم سکنہ کرک شدید زخمی ہوا جسے ٹینکر کی باڈی کو کاٹ کر باہر نکالا گیا اور ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے ٹینکر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

د ونوں ٹینکر آئل اور گیس کی لیکیج نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تباہی سے بچ گئی ،امدامی ٹیموں نے موقع پر پہنچ گئی اور جی ٹی روڈ کو کچھ دیر بعد کلیئر کر دیا گیا ،پولیس تھانہ دینہ نے رپورٹ درج کر لی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.