دینہ

منشیات فروش چرس فروخت کرنے کے چکر میں دینہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

دینہ: پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش چرس فروخت کرنے کے چکر میں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ،1600گرام چرس سمیت گرفتار ،مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دینہ نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

گزشتہ روزایس ایچ او تھانہ دینہ ملک نثار کو اطلاع ملی کے ایک منشیات فروش چرس فروخت کرنے کے چکر میں گاہک کا انتظار کر رہا ہے جس پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے عاصم عرف صوفی ولد رضا حسین سکنہ پنڈ جاٹہ کو قابو کر لیا اور دورانِ تلاشی اس سے 1600گرام چرس برآمد کر لی۔

پولیس تھانہ دینہ کے ملزم عاصم عرف صوفی کو گرفتار کر کے 9Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button