جہلم

ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں رجسٹریشن کا کام التواء کا شکار، سائلین پریشان

جہلم: ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں رجسٹریشن کا کام التواء کا شکار ، سائلین پریشان ہیں۔

گزشتہ سال 17 مارچ سے کورونا بحران کے باعث ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں موٹر سائیکل ،موٹر کار رجسٹریشن کاکا م تقریباً ٹھپ ہوگیا تھا ، کورونا کے باعث 6 ماہ دفتر کی بندش کے بعد دفتر تو کھل گیا لیکن سائلین کی مشکلات کا اذا لہ نہ ہو سکا۔

رجسٹریشن برانچ میں موجود کلیریکل سٹاف سائلین کو پھیرے لگوا کر خوار کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ،موٹر سائیکل اور کاروں کی رجسٹریشن کے لئے شہریوں کو اس حد تک مجبور کرلیا جاتا ہے کہ سائلین رجسٹریشن کے لئے ایکسائز دفتر کے باہر موجود ایجنٹوں سے مک مکا کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں رجسٹریشن برانچ میںعملے کی کمی کیوجہ سے و یران نظرآتی ہے ، جبکہ دفتر کے باہر ایجنٹوں کے دفاتر میں رجسٹریشن اور نمبرز کے لئے سائلین کا رش دیدنی ہوتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button