دینہ

ملکی تاریخ میں پہلی بار منظم اور شفاف الیکشن ہوئے، 22 سالہ طو یل جدوجہد رنگ لے آئی۔ ادریز اختر

دینہ: 22سالہ طو یل جدوجہد رنگ لے آئی ،موجودہ الیکشن میں نوجوانوں نے جس جذبے سے سر شار ہو کر تحریک کو پروان چڑھایا اس نے قیام پاکستان کے وقت کے نوجوانوں کے جذبے اور جدو جہد کی یاد دلا دی۔

ان خیالات کا اظہار سابق سٹی ناظم اور مقامی تحریک انصاف کے راہنما حاجی ادریز اختر نے مبارکباد کے لئے آنے والے نوجوانوں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار منظم اور شفاف الیکشن ہوئے جس میں نوجوان نسل نے اپنا کردار بخوبی اد اکیا ،جس کے نتیجہ میں ملک میں گزشتہ 35سالوں سے مسلط 2پارٹیوں کی اجارہ داری ختم ہوئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ ملکی حالات میں ملک کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت تھی ،اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک محب وطن ہونے کا عملی ثبوت دیتے ہوئے علاقائی اور خاندانی تعصبات سے ہٹ کر حکومت کا ساتھ دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button