جہلماہم خبریں

میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسل، یونین کونسلز سمیت سرکاری دفاتر میں انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

جہلم: ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹیوں،ضلع کونسل،یونین کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر میں انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی،ضابطہ اخلاق اور الیکشن رولز 2017کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم جہانزیب انور نے میونسپل کمیٹیوں کے دفاتر میں مسلم لیگ(ن)کے انتخابی امیدواروں کی الیکشن سرگرمیوں ہر سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران،ضلع کونسل کے چیف افسر اور دیگر افسران کو تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تحریری حکم نامہ میں ہدایت کی ہے کہ الیکشن2018کو صاف شفاف بنانے کے لیے میونسپل کمیٹیوں،ضلع کونسل اور یونین کونسلوں کے دفاتر کو کسی بھی جماعت کے امیدوار کی انتخابی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے اور کسی سرکاری عمارت پر کوئی سیاسی جھنڈا،بینرز وغیرہ آویزاں نہ ہونے دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے اگر کسی ادارے یا ذرائع سے خبر موصول ہوئی تو متعلقہ افسر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button