جہلم

پٹرولنگ پولیس جہلم کے جوانوں و افسران کیلئے منعقد مسٹریس مینجمنٹ کورس اختتام پذیر

جہلم: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور کی خصوصی ہدایت پر زیرنگرانی ایس ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس محمد یوسف ملک نے جہلم سمیت راولپنڈی ریجن میں زیرنگرانی محمد افتخار احمد پٹرولنگ پولیس جہلم کے جوانوں و افسران کے لئے مسٹریس مینجمنٹ کورس 13 فروری سے شروع ہونے والا گزشتہ روز 17 فروری 2018 کو اختتام پذیر ہو گیا۔

کورس میں پٹرولنگ پولیس کے تمام عملہ نے بھرپور شرکت کی ،کورس کے دوران ملازمین کے ذہنی دباؤ کی وجوہات اور ان پر کس طرح قابو پایا جا سکتا ہے کے بارے میں سائیکالوجسٹ اسد رضا نے خصوصی لیکچرز دیئے اس کے علاوہ ملازمین کو مشکل حالات میں زہنی تناؤ کا شکار بننے والی مشکلات پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے کے بارے میں خصوصی تربیت دی گئی۔

ڈی ایس پی محمد افتخار نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے کورس ملازمین کی ذہنی نشوونما کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس سے افسران و ملازمین اپنے فرائض منصبی کو سرانجام دینے میں اورعوام الناس کی خدمت کرنے کا جذبہ بیدار ہوگااور وہ سکون سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button