جلالپور شریف

تھانہ جلالپور شریف میں ٹاؤٹ مافیاء کا راج،تھانے میں ہر ناجائز کام چند ٹکوں میں ہونے لگا

دھریالہ جالپ: تھانہ جلالپور شریف میں ٹاؤٹ مافیاء کا راج ہے اور ایک درجن سے زائد ٹاؤٹوں کا ہر ناجائز کام چند ٹکوں میں کیا جاتا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تھانہ جلالپور شریف میں ٹاؤٹ مافیاء نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں جہاں شریف آدمی کو بے عزت کر کے تھانہ سے نکال دیا جاتا ہے جبکہ تھانہ جلالپور شریف کاعملہ اور محررجنہوں نے تھانہ جلالپورشریف کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ رکھا ہے جہاں ایس ایچ او اور عملہ ڈیوٹیاں کرنے سے قاصر ہے۔

علاقہ بھر میں پولیس ملازمین نے اپنے ٹاؤٹ چھوڑے ہوئے ہیں اور انہی ٹاؤٹوں سے ساتھ ہر ناجائز کام کرنے کو ترجییحی بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔ تھانہ جلالپور شریف کے ملازمین کی آشیر باد پر یہ ٹاؤٹ مافیاء اتنا سرگرم ہے کہ شراب، چرس اور جواء جیسے گھناونے کام سر عام ہو رہے ہیں۔

سیاسی و سماجی حلقوں اوراہلیان علاقہ نے آئی جی پنجاب، آ ر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے میرٹ پر تحقیق اور تفتیش کر کے ان ٹاؤٹوں اور ان کے ساتھ ملوث پولیس ملازمین کے خلاف سخت اور فوری قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button