جہلم

جہلم میں یوتھ ویلفیئر کے زیرِاہتمام فری بلڈ گروپنگ و شوگر ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد

جہلم: منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کی مددگار یوتھ ویلفیئر کے زیرِ اہتمام’’فری بلڈ گروپنگ و شوگر ٹیسٹ کیمپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا

17فروری کو دوپہر 2:30تا شام مغرب تک مددگاریوتھ ویلفیئر کے زیرِ اہتمام تنظیم عمل جہلم کے تعاون سے پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 67سالگرہ کے موقع پر ’’فری بلڈ گروپنگ و شوگر ٹیسٹ کیمپ‘‘ منعقد کیا جس میں شام گئے تک 72لوگوں نے بلڈ گروپ اور شوگر ٹیسٹ کروایا۔

اس موقع پر زین جٹ ِجنرل سیکریٹری منہاج یوتھ شمالی پنجاب کے ساتھ جابہ بلڈ ڈونیشن ویلفیئر کی ٹیم نے بھی وقاص احمد کی سربراہی میں خصوصی شرکت کی۔

کیمپ کے اختتام پر تنظیم عمل جہلم کی ٹیم اور 1122کیساتھ ملکر ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اپنا پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے خواجہ جاوید ،سینئر ممبر تنظیم عمل جہلم نے کہا کہ بلڈ گروپنگ کا مقصد ہے کہ لوگ اپنے خون گروپ سے آگاہ رہیں اور معاشرے میں بسنے والی انسانیت کو ضرورت پڑنے پر خون عطیہ کرکے انسانیت کی بقا کے ضامن بنیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا تھیلیسیمیا کے مریض آج کل بہت زیادہ پائے جا رہے جو کہ بچوں کووالدیں سے وراثت میں ملتے ہیں۔

اِس موقع پر زین جٹ کا کہنا تھا تنظیم عمل کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے جنہوں اِس کیمپ کے انعقاد میں تعاون کیا۔ آئندہ بھی تنظیم عمل کے تعاون سے مزید بلڈ اور دیگر بیماریوں کے حوالے سے کیمپس منعقد کرتے رہیں گے اور اُمید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ایسے ہی تعاون کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button