منشیات فروش مستقبل کے معماروں کے دشمن ہیں انہیں رعایت نہیں دی جا سکتی، ایس ایچ او محمد عمران

0

ڈومیلی: ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی محمد عمران کی طرف گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول ڈومیلی میں اینٹی ڈرگ کمپئین منعقد کی گئی،750طلباء اور 11اساتذہ نے سیمینار میں شرکت کی،ڈرگز کی روک تھام کے سیمینار میں پولیس کا اہم کرادر سامنے پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی محمد عمران نے گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول ڈومیلی میں منشیات کے خلاف مہم کے موضوع پر سیمینار منعقد کروایا جس میں سکول کے طلباء سمیت اساتذہ نے شرکت کی۔گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول ڈومیلی کے 750طلباء اور 11اساتذہ سیمینار میں موجود تھے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی محمد عمران نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف مہم کا مقصد عوام اور سکول طلباء میں آگاہی بیدار کرنا ہے۔منشیات بچوں کی تباہی کا باعث بنتے ہیں اور منشیات فروش اس معاشرے کے لیے ایک بہت بڑا ناسور ہیں۔منشیات فروشوں کا قلعہ قمع کرنا ایک مشن ہے اور میرا مشن ہے کے قانون کی بالادستی قائم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں کے نزدیک منشیات فروش کرنے والوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ ان کو پیچھا نہیں چھوڑوں گا جب تک جیل ان کا مقدر نہ بنا دوں۔طلباء اور والدین سے انہوں نے اپیل کی کہ آپ کے علاقے میں کوئی بھی منشیات فروش نظر آئے اس کی نشاندہی کریں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.