مریم نواز کی 4 اگست کو لِلہ آمد پر تاریخی اور فقید المثال استقبال کیا جائے گا، راجہ جواد احمد

0

پنڈدادنخان: 4اگست بروز اتوار کو مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کی لِلہ جہلم آمد پر تاریخی اور فقید المثال استقبال کیا جائے گا اور جہلم بھر کے مسلم لیگی تاریخی استقبال کر کے ثابت کریں گے ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا میاں نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے کوئی بھی نہیں نکال سکتا۔

ان خیالات کا اظہار معروف مسلم لیگی رہنما سابق امیدوار حلقہ پی پی ستائیس راجہ جوادجالپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز خوشاب میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی جس سے پہلے مریم بی بی لِلہ کے مقام پر ضلع جہلم کے عوام سے بھی خطاب کریں گی

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی لِلہ آمد پر ضلع بھر کے عوام اور مسلم لیگی شیر مریم بی بی کا پرتپاک استقبال کریں گے اور ثابت کریں گے کے تبدیلی سرکار جو کچھ مرضی کر لے میاں نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے ختم نہیں کر سکتے ضلع بھر سے عوام لِلہ انٹرچینج پر پہنچ کر مریم بی بی کا فقد المثال استقبال کریں گے اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے محبت کا اظہار کریں گے کیونکہ پاکستان کے باشعور عوام جعلی تبدیلی سے باخوبی واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے تبدیلی سرکار کو مکمل طو ر پر مسترد کر دیا ہے کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں مہنگائی کا طوفان تھمنے کو نہیں غریب عوام میاں نواز شریف کے دور کو اچھے لفظوں میں یا د کرتے ہیں اور تبدیلی سے چھٹکارا چاہتے ہیں ضلع جہلم کے مسلم لیگی شیر4اگست بروز اتوار کو تاریخی استقبال کر کے ثابت کریں گے ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا میاں نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے کوئی بھی نہیں نکال سکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.