جہلم

ریسکیو 1122 جہلم کے ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری، ماہ جون میں 715 افراد کو ریسکیو کیا

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد کی زیر صدرات ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 715 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ماہ جون میں 29135 کالز موصول ہوئی جن میں 772 ایمرجنسیز کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا جن 715 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد 175 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 441 تھیں، آگ لگنے کا واقعات 38 ہوئے، کرائم 17 ،دریا میں ڈوبنے کے 5 واقعات اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 69 رہی۔

ریسکیو 1122 نے ماہ جون میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایوریج رسپانس ٹائم 5:58 منٹ رہا اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 10:26 منٹ رہا۔ علاوہ اذیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 219 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا اور ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے، ریسکیو 1122 عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے، ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button