جہلم

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت کانفرنس ہال ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میںحافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انویسٹی گیشن جہلم،ڈی ایس پیز صاحبان ،ایس ایچ اوز صاحبان ،انچارج چوکیات اور جملہ انچارج برانچز ڈی پی آفس نے شرکت کی ۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مقدمات سال2020،جنوری تا 15جون 2021 سنگین نوعیت ( قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ،راہزنی،سرقہ ، سرقہ وہیکلز ،سرقہ عام اور نقب زنی)میں ڈی ایس پیز اورایس ایچ اوز سے فرداً فرداًبریفنگ لی اوراس بابت افسران کی کارکردگی کو چک کیااور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

دوران میٹنگ ہدایات جاری کیں کہ مجرمان اشتہاریوں ،عدالتی مفروران اورسابقہ ریکارڈ یافتگان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی کا تحرک کیا جائے ۔مزیدکہا کہ اسلحہ ،منشیات ،جواء ،ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی اور بھکاریوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کریںاور اس بابت اپنی ہفتہ واری رپورٹ سے آگاہ کریں ۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میںمحکمانہ خود احتسابی کے عمل پر زور دیتے ہوئے DSP,s اورSHO,s کو اپنی فورس میں موجودنشہ کے عادی افسران و اہلکاران کی نشاندہی کے بھی احکامات جاری کیے تاکہ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا سکیں ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ تھانہ جات /چوکیات محکمہ کا چہرہ ہیںان کی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں اور یہاں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button