جہلم

ضلع جہلم میں 19 تا 24 فروری ہفتہ خاندانی منصوبہ بندی منایا جا رہا ہے۔ حسن خالد وڑائچ

جہلم: محکمہ بہبودِ آبادی ضلع جہلم کے زیرِ اہتمام ضلع بھر میں 19 تا 24 فروری ہفتہ خاندانی منصوبہ بندی منایا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی جہلم حسن خالد وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی ہفتہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے تقریبات کا بھرپور انعقاد کیا جارہا ہے۔

حسن خالد وڑائچ نے کہا کہ تقریبات میں تحصیل سطح پر آگاہی واک ، تقریری مقابلہ، صحت مندما ؤں اور صحت مند بچوں کے مقابلے فلاحی مراکز کی سطح پر فلم شوز ، آگاہی سیشن برائے علما، کرام، سوشل ورکز، ثقافتی و فیملی میلے شامل ہیں تا کہ عوام الناس میں خاندانی منصوبہ بندی کی ضرورت ، اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا جا سکے اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور ماں بچے کی صحت سے متعلقہ در پیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی، بہتر طرزِ زندگی کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچانے کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا استعمال بھی کیاجائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button