مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور غاصبانہ قبضہ کیخلاف صحافی برادری کا احتجاجی مظاہرہ

0

سوہاوہ: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور غاصبانہ قبضہ کے خلاف سوہاوہ کی صحافی برادری کی طرف سے احتجاج مظاہرہ کیا گیا جس میں بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضہ اور کشمیریوں پر ظلم و تشدد کی پر زور مذمت کی گئی۔

ریلی کا آغاز گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول مین بازار سوہاوہ سے کیا گیا جو کہ میلاد چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں تحصیل سوہاوہ کے صحافیوں اور نوجوان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، احتجاجی مظاہرہ میں پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ بھارتی فوج اور انڈیا کے خلاف بھر پور نعرے بازی کی گئی احتجاجی مظاہرے ۔احسن وحید، پروفیسر نعیم ساجد، سید مجتبی شاہ بخاری اور ندیم یوسف بوبی خطاب کیا۔

مقررین نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کو ہنگامی اجلاس بلا کر کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا گیا مقررین کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اب وقت ڈور جب مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی فوج کے ظلم سے نجات ملے گی ان کا کہنا تھا کہ ہماری پاک فوج کر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، مقررین نے حکومت پاکستان سے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کرنے پر زور دیا۔

مقررین نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان کا بچہ بچہ بھارت کی کسی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا۔ مقررین نے نریندر مودی کو یہ واضح پیغام دیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی کو بھارتی فوج اپنے ظلم سے دبا نہیں سکتی اور کشمیر کے جوانوں بچوں بوڑھوں کا خون شہادت کشمیر کی آزادی کی نوید ثابت ہو گا۔

مظاہرین نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کے خلاف جنگ سمیت ہر محاذ پر پاکستان عوامی اپنی فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیر کی آزادی کی زور پکڑتی تحریک میں پاکستان کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ ہے۔

مظاہرین نے بھاری فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور راولپنڈی سے آئے نوجوان سہیل نواز نے کشمیری عوام سے محبت کے لیے خوبصورت ملی نغمہ پیش کیا آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی اور کشمیر مسلمانوں کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.