دینہ

روڈ سیفٹی کے حوالے سے حادثات میں کمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ملک مطلوب احمد

دینہ: روڈ یوزر کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ،موٹر وے پولیس فرینڈلی ماحول میں کام کر رہی ہے ،روڈ سیفٹی سمینار کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے ،موٹر وے پولیس 24گھنٹے اپنے خدمات پیش کر رہی ہے ،قانون کی خلاف ورزی کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ،جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات پر 11پوائنٹس بنائے گئے ہیں جوکہ حادثات میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کر یں گے۔

ان خیالات کا اظہار سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو ایس ایس پی ملک مطلوب احمد نے دینہ کے صحافیوں امجدمحمود سیٹھی ،سید توقیر آصف شاہ ،عرفان محبوب ،حاجی اظہر اور رضوان سیٹھی سے خصوصی نشست کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹرز میں ابزرویشن پوائنٹس بنوائے ہیں جہاں کیمرے نصب کیئے جائیں گے پٹرولنگ گاڑیاں بھی وہاں رک کر ٹریفک کے خلاف ورزی چیک کریں گی۔

ایس ایس پی ملک مطلوب احمد نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے حادثات میں کمی کے لئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں ،روڈ یوزر کے جان و مال کے تحفظ کے لئے احسن اقدامات کیئے گئے ہیں ،ڈرائیور حضرات قانونی خلاف ورزی نہ کریں ،تیز رفتاری باعث ہلاکت ہے اس لئے تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے ،اگر کوئی بھی کام سچے دل اور خلوص نیت سے کیا جائے تو اللہ کی ذات وسیلے پیدا کرتی ہے ،موٹر وے افسران فرینڈلی ماحول میں مسافروں کو سہولیات دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس روڈ یوزرز کے لئے اپنی خدمات کے سلسلہ جاری رکھے گی کسی کو بھی روڈ وائلیشن کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے موٹر سائیکل سوار سفر کے دوران ہیلمٹ کا استعمال کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button