جہلماہم خبریں

جی ٹی روڈ پر خطرناک انداز میں چنگ چی رکشہ چلانے والا جہلم کا اسٹنٹ مین ”استاد دھواں” گرفتار

جہلم: جی ٹی روڈ پر خطرناک انداز میں چنگ چی رکشہ چلانے والا اسٹنٹ مین ”استاد دھواں ” کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کوایک ویڈیوموصول ہوئی جس میں ایک شخص مرکزی شاہراہ جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر پر انتہائی خطرناک انداز میں چنگ چی رکشہ چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا جو کسی بھی بڑے حادثہ کی صورت اختیار کر سکتا تھا۔

ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعید کو فوری طور پر ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کیں جس پر ایس ایچ او سٹی سرائے عالمگیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چند گھنٹوں میں ملزم تفسیر انور عرف استاد دھواں ولد محمد انور سکنہ جہلم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او عمر سلامت کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کا جنون اب تک کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن چکا ہے، خطرناک انداز میں رکشہ چلاتے ہوئے ملزم اپنے ساتھ ساتھ مرکزی شاہراہ پر سفر کرنے والے دوسرے شہریوں کی بھی جانی و مالی نقصان کی وجہ بن سکتا تھا۔ شہری سستی شہرت کے حصول کے لئے ایسی جان لیوا سرگرمیوں سے باز رہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button