مقدس اوراق کو محفوظ کرنے کا مشن بہت عظیم ہے۔ ڈاکٹر باسط الطاف

0

جہلم: مقدس اوراق کو محفوظ کرنے کا مشن بہت عظیم ہے اور ضلع جہلم کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں تحریک عظمت قرآن اس مشن پر بھر پور کام کررہی ہے۔

یہ بات پی ایم اے جہلم کے جنرل سیکرٹری اور ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر باسط الطاف نے تحریک عظمت قرآن کے مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر باسط الطاف اور نے جہلم مرکز کادورہ کیا جہاں نگران ضلع جہلم فرحان بیگ ، سینئر ممبران پیر امجد علی ، جنید اقبال بٹ ، سیکرٹری نشر واشاعت اصغر مرزا ، محمد افضل راجہ نے ان کا استقبال کیا اور تحریک عظمت قرآن مرکز کے مختلف حصوں بارے آگاہی دی۔

ڈاکٹر باسط نے کہا کہ اس عظیم کتاب کی حفاظت کا ذمہ اللہ پاک کی ذات نے خود اٹھایا ہے او ر آپ لوگوں کو اس مشن کیلئے اللہ پا ک نے مقرر فرما کر بہت بڑا شرف عطا کیا ہے، پی ایم اے جہلم کے تمام ممبران آپ کی اس کاوش کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے ہرقسم کے تعاون کا جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.