ڈومیلی

تھانہ ڈومیلی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو افراد گرفتار

ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو افراد گرفتار، دونوں افراد سے چرس برآمد، تھانہ ڈومیلی پولیس نے دونوں افرادپر الگ الگ مقدمات درج کرلئے،کارروائی مخبرکی اطلاع پرکی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو تھانہ پولیس ڈومیلی کو مخبر نے اطلاع دی کہ پنڈگل اندازاں چوک میں ایک شخص چرس گاہکوں کو دے رہاتھا جس پر پولیس ٹیم نے فوری ریڈ کیا جس پر قدیر اخترولد محمداختر قوم جٹ سکنہ تتروٹ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، تلاشی لینے پر 410گرام چرس برآمد کرلی۔

اس کے علاوہ دوسری کارروائی میں باباشہیددربارکے قریب پولیس کھڑی تھی اور ایک شخص آیاجس نے پولیس کو دیکھتے ہی واپس ہوگیا اور پولیس نے چند قدم بھاگنے کے بعد گرفتارکرلیا۔تلاشی لینے پر 110گرام چرس برآمد ہوئی اور جس کی شناخت محمدثقلین ولد محمدصادق قوم مغل سکنہ پنڈگل اندازاں تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے ہوئی۔

پولیس نے دونوں کو گرفتارکے تھانہ منتقل کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button