سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرجن ڈاکٹر سے ہی محروم، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

سوہاوہ ( مشرف کیانی) سوہاوہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرجن ڈاکٹر سے ہی محروم ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق لاکھوں کی آبادی پر مشتمل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرجن ڈاکٹر سے محروم ہے، گزشتہ چند ماہ سے سرجن کی سیٹ خالی ہے، مریض ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے۔

مریضوں کو کہا جاتا ہے کہ آپ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم چلے جائیں یا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان چلے جائیں۔

عوام نے وزیر صحت وزیراعلی اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں سرجن ڈاکٹر تعینات کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button