دینہ

دینہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 2 ملزمان شراب اور اسلحہ سمیت گرفتار

دینہ: پولیس تھانہ دینہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 2ملزمان سے 10لیٹر شرا ب اور 30بور پسٹل بمعہ روند برآمد ،ملزمان گرفتار ،پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ پولیس تھانہ دینہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مناظرحسین نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد جہانگیر ولد محمد حسین سکنہ نکودر سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی۔
اسی طرح دوسری کارروائی میں تھانہ دینہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راشد محمود نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم انضمام الحق ولد نثار احمد سکنہ دینہ سے پسٹل 30بور اور 2روند برآمد کر لیے۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button