ضلع جہلم میں 200 ملین روپے کی لاگت سے 31 منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے مقصد سے بلال ٹاؤن، چک خاصہ اور پیرا غائب میں جاری کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی تینوں سکیموں کی سائٹ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

ڈی سی جہلم کے اس دورہ کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، ایکسین پبلک ہیلتھ اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ بھی موجود تھے ۔

محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ شہری ترقی اورعوامی ریلیف کے منصوبوں پر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع جہلم میں 200 ملین روپے کی لاگت سے 31 منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے دورہ کرنے کا مقصد عوامی پروجیکٹ کی بروقت تکمیل اور معیار کا جائزہ لینا ہے ۔

انہوں نے مذکورہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ عوامی پروجیکٹ پر اہداف کے مطابق کام مکمل کیا جائے اور بروقت منصوبے مکمل کیے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ شہر میں صاف پانی کی سکیموں پر کام میں تیزی لا رہا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ جہلم کے علاوہ دیگر تین شہروں کی ترقیاتی سکیموں کا بھی جلد دورہ کروں گا جن میں سے متعدد منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر،واٹر سپلائی، نالیوں کی تعمیر و صفائی،سیورج کے نظام کی بحالی، پرانی سکیموں کی مرمت، واٹر فلٹر پلانٹس کی تنصیب، سرکاری سکولوں کی عمارتوں اور اضافی کلاس رومز کی تعمیر شامل ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعمیراتی کام کی کوالٹی پر ہر گز سمجوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.