جہلم

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

جہلم: پولیس نے بدرویگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 300گرام چرس،ڈیڑھ لیٹر شراب، 1عدد پسٹل 30بور معہ 4روند،1عدد رائفل 12بور ڈبل بیرل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈ دادنخان کے محمد اشفاق ایس آئی نے بضمن تفتیش متعلقہ مقدمہ نمبر227/17بجرم 392/411ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں ملزم غلام فرید ولد محمد افسر قوم مغل سکنہ غریبوال برریمانڈ جسمانی سے پسٹل 30بورمعہ 4روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ پنڈ دادنخان کے محمد اشفاق ایس آئی نے بضمن تفتیش متعلقہ مقدمہ نمبر227/17بجرم392/411ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں ملزم پریل ریاض ولد محمد ریاض قوم مصلی سکنہ غریبوال برریمانڈ جسمانی سے بندوک 12بور ڈبل بیرل برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ صدر کے مسعود احمد اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال بدرویہ گان ملزم قیصر اقبال ولد محمد اقبال قوم بھٹی سکنہ روڈے بادشاہ سعیلہ سے 300گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ منگلا کینٹ کے محمد نصیر ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال بدرویہ گان ملزم محمد امین ولد محمد اکرم قوم سلہری سکنہ گاؤں پڈیاری تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ سے 1-1/2لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button