دینہاہم خبریں

دینہ سمیت ضلع بھر میں چینی کی فی کلو قیمت نے سنچری عبور کر لی

دینہ: چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے اور وعدے زبانی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکے، تھوک مارکیٹ میں چینی ایک سو ایک پر ناٹ آؤٹ ہے، تھوک مارکیٹس میں پندرہ روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے تک اضافہ ہوگیا جبکہ پرچون مارکیٹس میں چینی کی فروخت 110 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔

ایک طرف حکومتی وعدے اور دعوے جبکہ دوسری جانب چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے،چینی کی قیمتوں کو کم کرنے اور مستحکم رکھنے کے حکومتی وعدے اور دعوے زبانی خرچ سے آگے نہیں بڑھ سکے۔تھوک مارکیٹ میں چینی 101 روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی 105 سے 110 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

سینئر تاجر کہتے ہیں کہ ملز مالکان کا گٹھ جوڑ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا باعث بن رہاہے۔ پرچون فروش کہتے ہیں ایک سو ایک روپے کی تھوک میں خرید کر فریٹ چارچز کے بعد ایک سو دس روپے میں فروخت کرناپڑتی ہے۔ 29 جون کو تھوک مارکیٹ میں چینی 94 روپے 50 پیسے میں فی کلو فروخت ہورہی تھی، 15 جولائی کو ریٹ بڑھ 98 روپے 75 پیسے تک پہنچ گیا۔

عید کے بعد مارکیٹ کھلنے پر چینی 98 روپے سے بڑھ کر 101 روپے تک پہنچ گئی۔ چینی کی 50 کلو کی بوری 5 ہزار 30 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ چینی کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے حکومت کو زبانی دعوے کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button