جہلم

دو تحصیلوں سے ملانے والی سب سے اہم سڑک روہتاس روڈ جہلم ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جہلم: ضلعی ہیڈ کوارٹر کو2 تحصیلوں سے ملانے والی سب سے اہم سڑک روہتاس رو ڈ پچھلے کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، سڑک میں گہرے گڑھے بن چکے ہیں ، جس کی بنیادی وجہ سڑک پر سے بھاری گاڑیوں کی آمدورفت ہے ، شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب کمشنر راولپنڈی ، دپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل جہلم کے شہری ضلعی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کے لئے روہتاس روڈ پر سفر کرتے ہیں ، پچھلے کئی سالوں سے روہتاس روڈ کی مرمت نہ ہونے کے باعث انتہائی اہم روڈ گڑھوں میں تبدیل ہو کر رہ گئی ہے جس کے باعث آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں سڑک کے ٹوٹنے کی سب سے بڑی وجہ روہستاس روڈ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت ہے۔
گزشتہ سال ضلعی انتظامیہ نے روہتاس روڈ پر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بااثر ڈمپرز مالکان نے ایک مرتبہ پھر روہتاس روڈ پر آمدورفت شروع کر دی ہے ، جس کیوجہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا عوام کو اس اہم مشکل سے نجات دلائی جائے اور بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button