جہلم

پاکستان کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیں گے، پاکستان کی بقا اب نظام مصطفی میں ہے۔ ملک شوکت حیات

جہلم (سلطان رضوی سے) ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو آزما لیا اب نظام مصطفی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں پاکستان کی بقا اب نظام مصطفی میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار امیدوار تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی 26 ملک شوکت حیات اعوان نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محلہ اسلامیہ سکول میں ملک عابد نے تحریک لبیک پاکستان کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جو جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔

خصوصی خطاب امیدوار پی پی 26 تحریک لبیک پاکستان ملک شوکت حیات اعوان نے کیا ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺ پر ہماری جان و عزت سب قربان ہے ہم پاکستان کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیں گے ہمارا کردار کی گواہ حلقے کی عوام ہیں ہم نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ظالم کے خلاف چلے۔

اس موقع پر خصوصی شرکت سیاسی سماجی مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کی، علامہ نوید الحسن صاحب ،علامہ ذوالقرنین جاوید، یونٹ انچارج تحریک لبیک پاکستان محلہ اسلامیہ سکول حافظ اسامہ،ملک آصف،معروف نقیب محفل بلال خان ،ملک فرحان اصغر، مرزا قیصر ، سمیت علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور تحریک لبیک پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button