جہلم

جہلم میں مردہ اور لاغر مرغیوں کے گوشت کی فروخت، شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے

جہلم: ضلع بھر میں مردہ اور لاغر مرغیوں کے گوشت کی فروخت کا سلسلہ جاری ، شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں مرغی فروشوں نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنا فیشن بنا لیا ہے ، جسکی بنیادی وجہ ویٹرنری ڈاکٹروں کا روزانہ کی بنیاد پر مرغیوں کے گوشت کی پڑتال نہ کرنا ہے جس کیوجہ سے بااثر مرغی فروش لاغر ، بیمارو مردہ مرغیاں سستے داموں خرید کر ہوٹلوں، ریسٹورنٹس ، باربی کیو ، شوارما پوائنٹس پر فروخت کر دیتے ہیں۔

مردہ مرغیوں کو ذبح کرنے کے بعد باقی ماندہ آلائشیں پنجے ، چربی معمولی داموں میں گھی تیار کرنے والے ٹھیکیداروں کو فروخت کر دیتے ہیں ، مردہ مرغیوں کے گوشت کے استعمال سے شہری ہیپاٹائٹس،پیٹ ، معدے ، دل اور انتڑیوں کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

عوامی ،سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close