جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد

0

جہلم: ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کی دبنگ کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق اظہر اقبال SI Aتھانہ صدر جہلم نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر267/19 بجرم 324ت پ تھانہ صدر نے ملزم ذاکر امین ولد محمد امین سکنہ راٹھیاں جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بوراور 2روند برآمد کرکے 13Aii20/65 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

نعیم اقبال ASIتھانہ سول لائن جہلم نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزمان محمد حمزہ اور محمد عرفان سکنائے چک دولت جہلم سے7لیٹر شراب بر آمد کرکے PO3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.