وزیراعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل سوہن میں ایک ہزار پودوں کی تقسیم

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہلم کی خصوصی ہدایات پر یونین کونسل سوہن میں ایک ہزار پودوں کی میرٹ پر تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تسلسل میں مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں مختلف انواع و اقسام کے پودوں کی عوام میں تقسیم کا عمل پاکستان بھر میں جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر محمود گوندل کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری یونین کونسل سوہن چوہدری اشفاق نے مقامی لوگوں میں ایک ہزار پھل دار پودے تقسیم کئے۔عوام نے پودوں کے حصول کیلئے بہت گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ چوہدری وقار نمبردار سوہن، محمد سعید جنجوعہ سابق جنرل کونسلر و رہنما پاکستان تحریک انصاف لدھڑ گروپ اور پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل سوہن کے صدر چوہدری لیاقت علی آف داتا نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے عوام میں پودے تقسیم کئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.