ڈومیلی

سفیرحمزہ طاہر صدرجے آئی یوتھ ضلع جہلم کا ڈومیلی، پدھری اور بڑاگواہ کا دورہ

ڈومیلی: سفیر حمزہ طاہر صدرجماعت اسلامی یوتھ ضلع جہلم نے تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی،پدھری اور بڑاگواہ کا دورہ کیا۔جماعت اسلامی یوتھ کی تنظیم سازی کے حوالے سے نوجوانوں سے ملاقاتیں کی۔

اس موقع پر سفیرحمزہ طاہرنے اخبارنویسوں کو بتایاکہ جے آئی یوتھ صدرپنجاب نے تمام ضلعی صدور کو ہدایات جاری کی ہے کہ ہریونین کونسل کی سطح پر جے آئی یوتھ کی تنظیم سازی کی جائے جس پر ہم نے کام شروع کردیاہے۔آج کی ملاقاتوں میں نوجوانوں سے ملاقاتیں کی ہے کچھ دن تک صدرپنجاب اس علاقے کا دورہ کریں گے اور عہدیداران کا اعلان کرکے حلف برداری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس تنظیم سازی کا یہ مطلب کہ علاقہ میں نوجوانوں کی ایک ٹیم ہو اور وہ علاقہ میں فلاحی کام کرسکے۔ضلعی عہدیداراں انکے ساتھ تعاون کریں گے جس طرح شہریوں میں الخدمت کے نوجوان خدمت کررہے ہیں یہ بھی اسی طرح خدمت کریں۔

اس دورہ کے بعد سفیر حمزہ طاہر نے محمداحسن پدھری کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی میں بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر کامران ڈائریکٹر جناح اکیڈمی دینہ، محمد نبیل پرنسپل احسن پبلک سکول، محمد منشاء سمیت دیگر دوستوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close