دینہاہم خبریں

ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں 2 اگست سے سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں 2 اگست سے سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، سرکاری و نجی سکولوں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلباء آسکیں گے، سرکاری سکولوں کے اوقات کارصبح ساڑھے 7بجے سے پونے ایک بجے تک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے پنجاب بھرمیں 2 اگست سے سرکاری ونجی سکول کھولنے کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت 2 اگست سے سرکاری و نجی سکولوں میں ایک دن میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلباء آسکیں گے۔

بوائزکے سرکاری سکولوں کے اوقات کارصبح ساڑھے 7سے ساڑھے 12بجے تک ہوں گے جبکہ گرلز سکولوں کے اوقات کارصبح پونے 8بجے سے پونے ایک بجے تک ہوں گے۔انصاف آفٹرنون سکولوں کی ٹائمنگ شامل 3بجے سے 5بجے تک ہوگی۔


وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ سکولوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانا لازمی ہوگا۔ دوسری جانب دوسری جانب این سی اوسی نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث یکم اگست سے مزید پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button