منگلا اور جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

0

دینہ: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرمنگلا اور جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد شفیق ASIتھانہ منگلا کینٹ نے دوران گشت ملزم عبدالحالق ولد عبدالکریم سکنہ منگلا ہملٹ تحصیل و ضلع میر پور آزاد کشمیر سے پسٹل 30بور اور 2 بر آمد کر کے 13Aii20/65کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

محمد افضال SIتھانہ منگلا کینٹ نے دوران گشت ملزم حبیب الرحمن ولد محمد ابراہیم سکنہ بلا ل ٹاؤ ن جہلم سے پسٹل 30بور اور 2 بر آمد کر کے 13Aii20/65کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

محمد اشفاق SIتھانہ سٹی جہلم نے دوران گشت ملزم سعد الطاف ولد محمد الطاف سکنہ محلہ ہجویری کالاگجراں ضلع جہلم سے 560 گرام چرس برآمد کر کے 9-B/CNSAکے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

صداقت علی ASIتھانہ سول لائن جہلم نے دوران گشت ملزم شہزاد اختر ولد محمد الیاس سکنہ چھتہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات سے137 گرام چرس برآمد کر کے 9-B/CNSAکے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.